لاہور جدت ویب ڈیسک قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں لاہور وائٹس اور پشاور کے میچ میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا جس پر پلیئرز اور امپائرز نے لیٹ کر جانیں بچائیں۔راولپنڈی میں جاری ایونٹ میں لاہوروائٹس کی اننگز کا آخری اوور جاری تھا اور ابھی دو گیندیں باقی تھیں کہ بڑی تعداد میں شہد کی مکھیاں میدان میں آگئیں، کرکٹرزاور امپائرز نے زمین پر لیٹ کراپنا بچاوکیا، خوش قسمتی سے کھلاڑی اچانک پڑنے والی افتاد سے محفوظ رہے جب کہ تقریبا5 منٹ تک کھیل رکا رہا۔مکھیوں کا سیر سپاٹا ختم ہونے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو آخری دو گیندوں پر لاہور وائٹس کی 2 وکٹیں گر گئیں۔، پانچویں گیند پر سہیل خان نے عامر یامین کو ایل بی ڈبلیو کر دیا جبکہ آخری گیند پر عمید آصف رن آ?ٹ ہوئے۔