//

آج سے 40 سال سے زائد عمر کے لوگوں کی ویکسی نیشن شروع ہوجائے گی، ڈاکٹر فیصل سلطان

#DrFaisalSultan #Startfromtoday #NCOC #Karachi #Pakistan #SOPs

اسلام آباد : جدت ویب ڈیسک: ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ویکسین دستیاب ہوگی تو لوگ خرید سکیں گے، 3 کروڑ ویکسین کی خریداری کا معاہدہ کرچکے، ویکسی نیشن کا عمل مربوط حکمت عملی کے تحت شروع کیا،ویکسین بنانیوالی کمپنی سے گزشتہ سال سے بات چیت جاری ہے، جون تک 19 ملین ڈوزز حاصل کرلیں گے، رواں سال 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔
اسلام آباد میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا میڈیا بریفنگ کرتے ہوے کہنا تھا کہ کئی ممالک نے کورونا ویکسین کی برآمد پر پابندی لگا رکھی ہے، آج سے 40 سال سے زائد عمر کے لوگوں کی ویکسی نیشن شروع ہوجائے گی، پاکستان میں 10 کروڑ آبادی ویکسی نیشن کیلئے اہل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.