آسٹریلین اوپن ٹینس، اعصام الحق نے الیگزینڈرنیڈووایسوف کے ہمراہ فرانس کی جوڑی کو پہلے راؤنڈ میں شکست دیدی

میلبورن:: آسٹریلین اوپن ٹینس میں اعصام الحق نے الیگزینڈرنیڈووایسوف کے ہمراہ فرانس کی جوڑی کو پہلے راؤنڈ میں شکست دیدی۔

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا آسٹریلین اوپن ٹینس کے ڈبلز کے مقابلوں میں شاندار آغاز ہوا۔ انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی قازقستان کے الیگزینڈرنیڈووایسوف کے ہمراہ فرانس کی جوڑی کو پہلے راؤنڈ میں شکست دی۔ وہ آسٹریلین اوپن ٹینس کے مینز ڈبل مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

اعصام الحق اور ان کے قازق ساتھی الیگزینڈرنیڈووایسوف کا مقابلہ فرانسیسی جوڑی سے ہوا تھا۔ پہلا سیٹ اعصام الحق کی جوڑی سے سات، چھ سے جیتا جبکہ دوسرا سیٹ  دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائی بریک ہو گیا۔