اداکارہ سونیا حسین لاہور کی گرویدہ ہوگئیں

Sonia Hussain

لاہور:جدت ویب ڈیسک : اداکارہ سونیا حسین کو لاہور پسند آ گیا، کہتی ہیں لاہور، لاہور ہے۔ مداحوں کو پتہ چلا وہ لاہور آئی ہیں تو ان کی موجودگی سے متعلق سوالات کرنے لگے.میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ سونیا حسین اکثر اپنے نئے پراجیکٹس سے متعلق مداحوں کوآگاہ کرتی رہتی ہیں۔ ممکنہ طور پر سونیا حسین اس وقت شہر لاہور میں موجود ہیں اورانھیں یہ شہرکتنا پسند ہے اس کا انھوں نے کھل کر اظہار کر دیا۔سوشل میڈیا پر سونیا نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ریلیکس موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ سونیا نے اپنے پیغام میں ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ لاہور لاہور ہے۔سونیا حسین ان اداکاراوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی اعلی فن کارانہ صلاحیتوں کے سبب بہت کم وقت میں نام بنایا ہے، ہر کردار میں خود کو ڈھال لینے والی سونیا کو لکس سٹائل ایوارڈ اور فلم ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ ان کی ابھی عمر صرف 29 برس ہے۔ ڈراموں اور فلموں میں حقیقت سے قریب اداکاری کے سبب سونیا مداحوں کے دل کے قریب ہیں اسی لئے جونہی مداحوں کو پتہ چلا کہ وہ لاہور آئی ہیں تو ان کی موجودگی سے متعلق سوالات پوچھنے شروع کر دیئے۔