اداکار بلال عباس کے چھوٹے بھائی شہباز عباس خان نے شادی کرلی۔

ویب ڈیسک ::پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک مشہور اداکار بلال عباس کے چھوٹے بھائی شہباز عباس خان نے شادی کرلی۔
انسٹاگرام پر بلال عباس کی بہن ثناء توصیف نے بھائی شہباز عباس کی مایوں ، نکاح اور ولیمے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
دوسری جانب بلال عباس نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شہباز عباس اور ان کی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز عباس نے اپنی منگیتر ماہ نور سید سے اسلام آباد میں شادی کی جب کہ دونوں کی منگنی دو سال قبل 2018 میں ہوئی تھی۔

https://www.instagram.com/p/CNGiGHuBD7z/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again

Bilal Abbas Khan’s younger brother Shahbaz Abbas gets hitched

Leave a Reply

Your email address will not be published.