اسرائیلی فوج نے درندگی اور بربریت کی تمام حدیں پار کرلی

جدت(ویب ڈیسک)اسرائیلی فوج نے درندگی اور بربریت کی تمام حدیں پار کرلی ہیں آئے روز نہتے اور مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کس سے پوشیدہ ہیں مگر مغربی میڈیا پر ایسی خبر نشر نہیں کی جاتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس معاملے پر واویلہ کرنی نظر نہیں آتی جبکہ اس کے مقابلے میں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کا موقع مغربی میڈیا ہاتھ سے جانے نہیں دیتا بلکہ من گھڑت اور بے بنیاد خبریں نشر کرنا اپنا اولین فرض سمجھتا ہے۔ مگر دو روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والی ویڈیو موبائل فون سے بنائی گئی ہے جس میں ایک گرفتار نوجوان کےہاتھ پیچھے باندھ کراسے فوجی گاڑی قریب آنکھوں پر پٹیاں باند کر کھڑا کیا گیا ہے جبکہ ایک فوجی نے گن سے فائر کرکے اسے شہید کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.