اسرائیلی وزیراعظم کی الجزیرہ ٹی وی کا دفتر بند کرنے کی دھمکی

مقبوضہ بیت المقدس جدت ویب ڈیسک اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی پر مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد کو ہوا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے اسرائیل میں اپنا دفتر بند کرنے کا کہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نے قطری نشریاتی ادارے پر مسجد اقصیٰ اور اس کے مضافات میں تشدد کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر الجزیرہ کو اسرائیل سے باہر نکالنے کے لیے کسی قانون سازی کی ضرورت پڑی تو وہ اس پر کام کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ الجزیرہ چینل مسلسل حرم الشریف کے ارد گرد تشدد کو ہوا دے رہا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی نے فی الحال اسرائیلی وزیراعظم کے اس بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.