اسرائیل کی پہلی براہ راست کمرشل پرواز کی بحرین آمد

Israeli Airline

تل ابیب:جدت ویب ڈیسک : دونوں ممالک کے سفارتی و تجارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیل کی پہلی براہ راست کمرشل پرواز بحرین پہنچ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور بحرین کے درمیان سفارتی اور تجارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے لیے فضائی راستے کھول دیئے ہیں اور آج اسرائیل سے پہلی براہ راست کمرشل پرواز بحرین پہنچ گئی۔فضائی سفر کا ریکارڈ رکھنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار کے ڈیٹا سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیر ایئرلائنز کی ایئربس اے 320 بدھ کو اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سے 3 گھنٹے کی مسافت طے کرکے بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی جس کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کی۔