اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ،ڈاکوشہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

#Streetcrime #HandsDacoits #Karachi

کراچی :جدت ویب ڈیسک: ایسا ہی ایک واقعہ کراچی کے اسلامیہ کالج کے قریب پیش آیا، جہاں شہریوں نے مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے، پولیس نے ملزم کو مشتعل افراد کے چنگل سے چھڑا کر تھانے منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بسنے والے عوام اسٹریٹ کرمنلز کے رحم و کرم پر زندگی گزار رہے ہیں، جو صبح و شام شہریوں سے سرعام لوٹ مار کرتے رہتے ہیں لیکن اگر غلطی سے کوئی لٹیرا، ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ جائے تو شہری بغیر کوئی لمحہ ضائع کیے ڈاکو کی درگت بناڈالتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک فیملی کو لوٹ رہا تھا، ملزم سے اسلحہ موٹر سائیکل اور چھینا گیا سامان برآمد ہوگیا تاہم گرفتار ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ راہزنی کی وارداتوں سے پریشان شہریوں نے اسلامیہ کالج کے قریب مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.