اسپرین کی ایسی افادیت کے جان کر آپ کو حیرت ہوگی

لندن جدت ریسرچ ڈیسک سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے تحقیقات کے بعد انکشاف کیا ہے کہ گھروں میں موجود ایک عام دوا اسپرین دانتوں کو ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ دانتوں کو ازخود مرمت کے قابل بھی بناتی ہے جس سے مہنگی ترینفلنگ کی ضرورت میں بھی کمی آسکتی ہے۔ بلفاسٹ میں کوئنز یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ اسپرین ’ڈینٹائن‘جو کہ دانتوں کے اہم جزو ہے کی دوبارہ افزائش میں مدد دیتی ہے جس کی خرابی کے باعث دانتوں کی ایک عام مرض ہوتا ہے جس کا شکار دنیا کا ہر تیسرا بالغ شخص ہے۔ صرف برطانیہ میں ہر سال 70 لاکھ سے زائد افراد دانتوں کی فلنگ کراتے ہیں جس پر مجموعی طور پر اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔

اس پر تحقیق کرنے والے مرکزی سائنسداں ڈاکٹر الکریم کہتے ہیں کہ ہم اپنے رویے میں تھوڑی تبدیلی لا کر بھی دانتوں کے مرض کے سب سے بڑے چیلنج کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔لیکن اسپرین دانتوں کے لیے کس طرح مفید ہے؟ اسے جاننے کےلیے پہلے یہ سمجھ لیں کہ کھانے پینے کے دوران مختلف تیزاب دانتوں کی اوپری سطح انیمل اور اس کے بعد اندرموجود ڈینٹائن گھلا کر اس میں سوراخ اور جوف (کیویٹی) کی وجہ بنتے ہیں۔ اس کی ایک مثال شکر کی ہے جو انتہائی مضر تیزاب بنا کر دانتوں کو تباہ کرتی ہے۔اسپرین میں یہ خاصیت ہے کہ وہ اہم اجزا کو بڑھاتی ہے جو دانتوں کو صحت مندر رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ اسٹیم سیل کو سرگرم کر کے ٹوٹے ہوئے دانت کو دوبارہ اُگنے اور مرمت میں مدد دیتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.