افغانستان کے معاملے پرپاکستان پر بہت بڑا پریشر آئے گا، لیکن ہم عوام کی بہتری کے لیے فیصلے کریں گے.وزیراعظم عمران خان

//

اسلام آباد: ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان پر بہت بڑا پریشر آئے گا، ہم دباؤ میں آنے کے بجائے عوام کی بہتری کے لیے فیصلے کریں گے۔

وزیراعظم نے یہ بات اسلام آباد میں اپنے زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کے ایک اہم اجلاس سے خطاب میں کہی۔ لیڈرشپ کا تقاضا ہے کہ دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔ مشکل فیصلے کرنے پھر ان پر کھڑا ہونا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران ہم نے مشکل فیصلے کیے، جن کے بہتر نتائج سامنے آئے۔ انسان کوشش کرکے تو ناممکن کو ممکن بنا سکتا ہے۔ ہم نے ایک نظریے کی بنیاد پر سیاست کا آغاز کیا، آج تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم میں اور اپوزیشن میں نظریے کا فرق ہے، ہم نظریے پر کھڑے رہے تو کبھی ناکام نہیں ہونگے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ پر تجاویز طلب کی گئیں۔

اجلاس کے دوران 18 اگست کو حکومت کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کرنے جا رہی ہے۔

وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں لوگوں کو کامیاب پاکستان منصوبے کی آگاہی دینے کے لیے مہم چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، اس موقع پر زراعت کے شعبے میں اصلاحات پر ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

پانچ ایسی عادات جو آ پکو جلد بوڑھا کرسکتی ہیں، جانیے

Next Story

پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر افغان طالبان کو الٹی میٹم دیا

Latest from اہم خبریں