الیکشن کمیشن نے این اے 120کے انتخاب کا شیڈول جار ی کردیا

لاہور جدت ویب ڈیسک الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 120پر ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول جاری کر دیا ، پولنگ 17ستمبر کو ہو گی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے لئے طاہر حسن کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد شاہد ریٹرننگ آفیسر اور عبداللہ خرم ، احسان الحق ، خالد محمد اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 7اگست سے حاصل کیے جا سکیں گے ، کاغذات نامزدگی 10سے 12اگست تک جمع ہوں گے جن کی 15سے 17اگست تک سکروٹنی ہو گی ۔ 21اگست کو اعتراضات داخل کرائے جا سکیں گے اور اپیلوں پر فیصلہ 24اگست کو ہو گا ۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 25اگست مقرر کی گئی ہے جبکہ امیدواروں کو حتمی فہرست 26اگست کو آویزاں کی جائے گی ۔ پولنگ 17ستمبر بروز اتوار کو ہو گی ۔ یاد رہے کہ یہ نشست سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے باعث خالی ہوئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.