/

امریکا کا بیجنگ ونٹر اولمپکس کے بائیکاٹ پر غور

واشنگٹن :: چین اور امریکی صدر کی طویل ورچوئل ملاقات تلخیاں کم نہ کر سکی۔ امریکا نے بیجنگ ونٹر اولمپکس کے بائیکاٹ پر غور شروع کر دیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ پر غور کی تصدیق کر دی۔ بائیکاٹ کی صورت میں امریکی وفد چین نہیں جائے گا۔ صرف کھلاڑی شرکت کریں گے۔سرمائی اولمپکس کا آغاز آئندہ برس 4 فروری سے ہو گا۔