/

امریکا کو افغان خواتین کے حقوق کی فکر ستانے لگی دو خواتین سفارتکار افغانستان میں امریکی نمائندہ خصوصی مقرر، رپورٹس

 امریکا کو افغان خواتین کے حقوق کی فکر ستانے لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی دو خواتین سفارتکار افغانستان میں امریکی نمائندہ خصوصی مقرر کر دی گئیں۔

امریکی وزیرخارجہ نے ریناامیری  کو افغان خواتین کیلئے  نمائندہ خصوصی مقررکر دیا۔ سٹیفنی فوسٹر افغانستان میں امریکی آپریشنز کی سینئر مشیر نامزد ہوئیں۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا امریکا مستحکم اور پرامن افغانستان کا خواہاں ہے۔ افغان خواتین کو پسماندگی سے نکالنا چاہتے ہیں۔