انسانیت شرما گئی،بھارت میں 100سالہ خاتون کا ریپ

بھارتی جدت ویب ڈیسک ریاست اتر پردیش میں شراب کے نشے میں دھت شخص کی جانب سے 100 سالہ معمر خاتون کو ’زیادتی‘ کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد وہ انتقال کر گئیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق معمر خاتون کو ریپ کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ اترپردیش کے شہر میروت کے مضافاتی گاؤں میں پیش آیا، جس کے فوری بعد خاتون کا انتقال ہوگیا۔پولیس نے 35 سالہ ملزم انکِت پونیا کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف مقدمے میں زیادتی، قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔گاؤں کے مقامی افراد کی جانب سے ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا گیا، جسے مقامی عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔معمر خاتون کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی کمزور اور ضعیف ہونے کے باعث بیمار تھیں اس لیے اپنا دفاع نہیں کرسکیں۔زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو تشویشناک حالت میں ضلعی ہسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی جانچ کے بعد مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمے میں ابتدائی طور پر ریپ اور تشدد کے مقصد سے گھر میں گھسنے کی دفعات شامل کیں، تاہم معمر خاتون کے انتقال کے بعد ایف آئی آر میں قتل کی دفعہ بھی شامل کردی گئی۔ہسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا کہ خاتون سے زیادتی کی تصدیق کے لیے نمونے لکھنؤ کی فارنزک لیب بھیج دیئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.