انڈس واٹر ، پاک بھارت مذاکرات میںمعائونت کی جائے گی ‘ عالمی بینک

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک عالمی بنک نے انڈس واٹر معاہدے پر پاک بھارت مذاکرات میں غیر جانبدار اور شفاف معائونت کی یقین دہانی کروا دی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذاکرات پاک بھارت شرکائ کو خوش آمدید کہتے ہوئے جنوبی ایشیائی خطے کے لئے ورلڈ بنک کے نائب صدر اینیتی ڈکشن نے امریکہ میں بھارتی سفیر نارتیج سرنا کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہوئی ہے کہ دونوں فریقین نے ورلڈ بنک کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کی ہے انہوں نے بھارتی سفیروں کو یقین دہانی کرائی کہ عالمی بنک دونوں فریقین کو باہمی افہام تفہیم پر مبنی راستہ نکالنے کے لئے غیر جانبدارانہ اور شفاف معائونت کرے گا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین اس تیاری کے ساتھ مذاکراتی میز پر آئیں گے کہ وہ اس معاہدے کے تحفظ کے لئے کوئی راستہ نکالیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.