انیل کپور پر بڑھاپےکا حملہ ،نئی تصاویر ملاحظہ کریں

جدت ویب ڈیسک ::بالی ووڈ پر ایک عرصہ راج کرنے والے انیل کپور آخر بوڑھے ہو گئےتاہم ابھی کچھ عرصہ پہلے تک جوان نظر آنے کے بعد اب وہ ڈھلنا شروع ہوگئے ہیں اور ان کے چہرے پر بڑھاپے کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔ ان کی حالیہ تصاویر ثابت کرتی ہیں کہ وہ واقعی اب 60 سال سے زائد عمر کے ہوچکے ہیں۔ ان کی نئی تصاویر ذیل میں ملاحظہ کریں۔ بولی وڈ کے مشہور و معروف اداکار انیل کپور 24 دسمبر 1956 کو پیدا ہوئے، وہ تقریباً 4 دہائیوں سے بولی وڈ میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔اداکار نے اب تک اپنے کیریئر میں بے شمار ایوارڈز بھی حاصل کئے ہیں۔انیل کپور کو بولی وڈ کا سب سے ورسیٹائل اور غیر متنازع اداکار مانا جاتا ہے۔ انہوں نے اداکاری کے مختلف پہلوؤں میں 2 نیشنل فلم ایوارڈز اور 6 فلم فیئر ایوارڈز اپنے نام کئے۔ ان کی بیٹی سونم کپور بھی سال 2007 سے انڈسٹری میں جلوہ گر ہیں جبکہ ان کے بیٹے ہرشوردھن کپور بھی اپنا سفر کا آغاز کرچکے ہیں۔انیل کپور نے بولی وڈ کو بے شمار بلاک بسٹر موویز دیں، ان موویز میں ‘مسٹڑ انڈیا، ویلکم، بیٹا، نائک، نو انٹری اور بدھائی ہو بدھائی’ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.