آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر کا دورہ پاکستان منسوخ

ممبئی جدت ویب ڈیسک آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا گیا ہے۔ دورے کی نئی تاریخ کا اعلان باہمی رضامندی سے کیا جائے گا۔پی سی بی چیئرمین شہریارخان نے گزشتہ ماہ آئی سی سی کے اجلاس میں چیئرمین آئی سی سی ششانک منوہر کو دورہ پاکستان کی دعوت دے تھی جس کیلئے پی سی بی نے آئی سی سی کو باضابطہ دعوت نامہ بھی بھجوایا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2 بڑوں کے درمیان ششانک منوہر کے دورے کے حوالے سے ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے دورہ منسوخ ہوگیا ۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں ششانک منوہر کا دورہ مناسب نہیں ¾ دورے کیلئے باہمی رضا مندی سے آئندہ نئی تاریخ طے کی جائےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.