ایران کا بحیر عرب میں اسرائیل کے ملکیتی جہاز پر میزائل حملہ

#Iran #Launches MissileAttack #Israel i#OwnedShip ArabianSea

تہران:جدت ویب ڈیسک:ایران نے بحیر عرب میں اسرائیل کے ملکیتی ایک جہاز پر میزائل داغا ہے۔

اسرائیلی میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کے ملکیتی جہاز پربحیر عرب میں میزائل حملہ کیا گیا ،یہ تنزانیہ سے بھارت جارہا ہے اوراس نے اس حملے کے بعد بھی اپنا سفر جاری رکھا ہوا ہے۔اسرائیل نے اس واقعے کے بارے میں فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ،گذشتہ ماہ اسرائیل نے ایران کو خلیج عمان میں اسرائیلی کمپنی کے ملکیتی ایک جہاز میں دھماکے کا ذمہ قراردیا تھاتب اسرائیل کے محکمہ دفاع کے ایک عہدہ دار نے کہا تھا کہ خلیج عمان میں دھماکے سے گاڑی بردار جہاز ایم وی ہیلیوس رے میں پانی کی سطح سے اوپری حصے کے دونوں جانب سوراخ ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.