ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جس سے ہمیشہ کیلئے امر ہو جاؤں‘ ماریہ واسطی

لاہور جدت ویب ڈیسک:نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ اپنی اداکاری کے ذریعے ایسے انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں جسے لوگ مدتوں اید رکھیں،میں آج بھی ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جس سے ہمیشہ کے لئے امر ہو جاؤں۔ ایک انٹر ویو میں ماریہ واسطی نے کہا کہ میری خوش قسمت رہی کہ مجھے لاہور پی ٹی وی سے اچھے پروڈیوسرز کاساتھ ملا اور ان کی رہنمائی اور سرپرستی نے مجھے نیا حوصلہ اور لولہ دیا اور میں نے انتہائی کم وقت میں مقبولیت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ میں شوبز میں آج بھی سیکھنے کے عمل سے گزر رہی ہوں اور ایک بہتری کردار کی تلاش میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نئی آنے والی اداکاراؤں سے یہی کہوں گی وہ نام بنانے میں جلدبازی کی صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور صرف محنت کو اپنا شعار بنائیں۔