ایسا کیا ہوگیا کہ عتیقہ اوڈھو عمران خان سے مایوس ہوگئیں‘ جانئے

Imran Khan

 

کراچی جدت ویب ڈیسک معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں فنکار انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ہیں ، میں نے جب گذشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف سے ان کی حالت کی بہتری کے لئے اقدامات کے بارے میں پوچھا ، کیوں کہ گذشتہ 4سالوں سے صوبے میں ان کی پارٹی کی حکومت ہے مگر ان کے جواب سے مجھے بے حد مایوسی ہوئی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف چار سالوں سے خیبر پختونخوا میں اقتدار میں ہے مگر جب میں نے فنکاروں کے معیار زندگی کی بہتری کے لئے عمران خان سے سوال پوچھا تو ان کے جواب سے مجھے بے حد مایوسی ہوئی۔ ان کامزید کہنا تھا کہ میں نے عمران خان سے پوچھا کہ خیبر پختونخوا میں فنکاروں پر شدت پسندوں کی جانب سے شدید دبائو اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، آپ نے ان کی بہتری کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں؟ میرے اس سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے فی الحال ہماری کوئی پالیسی نہیں ہے۔ عمران خان نے گذشتہ روز کراچی میں فنکاروں سے خطاب کیا تھا اور میں نے بھی اسی لئے ان سے اس حوالے سے سوال پوچھا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.