ایشوریا اب اپنے شوہرکیساتھ کس کو جلوئے دکھائے گی‘ جانئے

Indian actress

 

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے بچن فلم ابھیمان کے ریمیک میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 1973 میں بننے والی سپر ہٹ فلم ابھیمان کے ریمیک میں ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے بچن ایک ساتھ نظر آئیں گی۔ 1973 میں بننے والی فلم میں امیتابھ بچن اور جیا بچن تھیں جبکہ فلم کے ریمیک میں ابھشیک بچن اور ایشوریہ رائے ہوں گی۔ فلم کے ہدایتکار راجیو مینن کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے ایشوریہ رائے اور بھیشک کے ساتھ کام کرنا چاہ رہے تھے۔ فلم کی کہانی دو گلوکاروں کی شادی کے گرد گھومتی ہے جس میں بیوی کو گلوکاری کے شعبے میں اپنے شوہر کی نسبت زیادہ کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.