//

ایشیائی ترقیاتی بینک ڈھائی ارب ڈالر اضافی امداد پر مشروط آمادہ

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک: ایشیائی ترقیاتی بینک اگلے مالی سال 2022-23 کیلئے پاکستان کو اڑھائی ارب ڈالر اضافی امداد دے گا
جبکہ رواں سال میں ڈیڑھ سے2 ارب دستیاب ہوسکتے ہیں جس کیلیے حکومت کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے ایک اچھا معاشی صحت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اور ٹیم نے وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کواڑھائی ارب ڈالراضافی سپورٹ دینے کی یقین دہانی کرائی، پاکستان کو اضافی سپورٹ رواں مالی سال کیلئے دی جائے گی جبکہ اے ڈی پی کیلنڈر سال میں ڈیڑھ سے2 ارب ڈالر فنڈنگ دے گا۔ عائشہ غوث بخش پاشا نے کہا معیشت کو پائیدارترقی کی راہ پرلانے کیلئے اصلاحات کر رہے ہیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ ADB نے اشارہ کیا ہے کہ وہ کاونٹر سائیکل فنانس فسیلٹی کے تحت 1.5 بلین ڈالر اور توانائی کے شعبے کے پالیسی قرضوں کے تحت تقریبا 400 ملین ڈالر فراہم کر سکتا ہے، تاہم ضروریات کی وجہ سے 1.5بلین ڈالرکی سہولت کو ترجیحی بنیادوں پرحاصل کرنا ایک مشکل کام ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.