ایل جی الیکٹرانکس کی جدت انگیز آڈیو مصنوعات متعارف

SK10Y

کراچی جدت ویب ڈیسک ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اعلیٰ معیار، واضح آواز کی حامل اپنی آڈیو اسمارٹ پروڈکٹس متعارف کرادی ہیں۔ ان جدت انگیز مصنوعات کی بدولت لوگوں کے اندر ہوم اسپیکرز استعمال کرنے کے بارے میں سوچنے کا انداز ہی بدل جائے گا۔ ایل جی کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کی حامل میری ڈیان آڈیو ٹیکنالوجی زیادہ حقیقی اور پرجوش آواز پیدا کرتی ہے۔ ڈال بائی ایٹموس ساؤنڈ بارز کو روانی سے چلانے سے لیکر پورٹیبل بلوٹوتھ اسپیکرز اور اسکی جدید ترین آرٹیفشل انٹیلی جنس خصوصیت کے حامل اسپیکرز کے ساتھ ایل جی نے میوزک اور فلموں کے شائقین کے لئے کچھ دلچسپ کام کئے ہیں ۔ ایل جی نے 550 واٹ کی نئی ایس کے 10 (SK10Y)وائی ساؤنڈ بارز تیار کی ہیں جو ڈال بائی ایٹموس ٹیکنالوجی کی طاقت سے 5.1.2 چیلنز کو چلانے میں مدد کرتی ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کا منفرد پہلو یہ ہے کہ منفرد ساؤنڈ مصنوعات کو تین سمتی اسپیس کی سہولت کے باعث اسے چھت سمیت کہیں بھی لگایا جاسکتا ہے۔ اس میں طاقتور اور خوبصورت ساؤنڈ تخلیق کرنے کے لئے ایس کے 10 وائی مختلف اسپیکرز سے آراستہ ہے جن میں طاقتور اپ فائرنگ اسپیکرز کا جوڑا بھی شامل ہے تاکہ ہر زاویئے سے بہترین انداز سے آواز آئے۔ صارفین اپنے کمرے کی چھت کے پوری آواز کے لئے اپ فائرنگ اسپیکرز کو استعمال کرسکتے ہیں۔ ایل جی کی میری ڈیان آڈیو نے ایس کے 10 وائی اسپیکرز میں جدت انگیز آڈیو مصنوعات لگانے کے ساتھ تیار کیا ہے۔ اس میں میریڈیان کی ہائٹ ایلی ویشن ٹیکنالوجی کی بدولت ساؤنڈ بار سے بھی بلند لیکن واضح آواز کی جاسکتی ہے۔ ڈیزائن کے اعتبار سے ایس کے 10 وائی دیکھنے میں متاثر کن اور کافی پتلی ہے اور اسے ایل جی کے 2018 کے اولیڈ یا سوپر یو ایچ ڈی ٹی وی ماڈلز میں لگایا بھی جاسکتا ہے۔ یہ انتہائی آسانی سے دستیاب ہے اور حب، اسپیکرز اور دیگر اسمارٹ ڈیوائز میں کروم کاسٹ کے تعاون سے مکمل طور پر کنیکٹ کیا جاسکتا ہے۔ صرف زبانی طور پر ‘اوکے گوگل’ کہیں اور آپ کی درخواست پر یہ آپ کی پسندیدہ آن لائن اسٹریمنگ سروس سے آڈیو کلپ یا پوڈ کاسٹ کے ذریعے یہ آپ کا پسندیدہ گیت چلاتا ہے۔ ایل جی کی جانب سے پورٹیبل اسپیکر کی پی کے سیریز دلچسپ ہے، اسے کہیں بھی کسی تفریحی مقام پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس میں میری ڈیان آڈیو کی جدید ٹیکنالوجیز کی بدولت پی کے (PK)اسپیکرز طاقتور اور واضح آواز فراہم کرتے ہیں۔ یہ اسپیکرز ایچ ڈی بلوٹوتھ معیار سے مطابقت رکھتے ہیں۔ ایل جی نے گوگل اسسٹنٹ سے چلنے والی اعلیٰ معیار کے اسمارٹ آرٹیفیشل انٹیلی جنس آڈیو پروڈکٹ تیار کی ہے۔ یہ نہ صرف اعلیٰ معیار کا ساؤنڈ پیدا کرتی ہے بلکہ گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ کام کرتی ہے۔ ایل جی نے باسہولت تھنک (ThinQ)اسپیکرز کی تیاری کے لئے گوگل کے ساتھ کام کیا ہے اور اس کا ڈیجیٹل اسسٹنٹ صارف کی معاونت کرتا ہے۔ مثال کے طور پر ایل جی کے تھنک اسپیکر کسی بھی ایپلائنس پر لگا کر زبانی حکم دیا جاسکتا ہے جیسے اوکے گوگل ایئرپیوریفائر کو آن کردو۔ ایل جی نے تفریحی تقاریب کے موقع پر طاقتور آواز کی خصوصیات کے ساتھ الگ سے خصوصی اسپیکرز متعارف کرائے ہیں۔ ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے کنورجنس آڈیو و وڈیو بزنس ڈیویژن کے سربراہ سیو یونگ جائے نے کہا، “تقریبا 60 سال قبل کورین صارفین کے لئے ایل جی نے پہلا ریڈیو متعارف کرانے کے ساتھ ساؤنڈ ٹیکنالوجی میں بڑا لمبا سفر طے کیا ہے۔ رواں سال میں پراعتماد ہوں کہ صارفین ساؤنڈ کوالٹی پر کسی سمجھوتے کے بغیر ہماری آڈیو مصنوعات سے لازمی متاثر ہوں گے۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published.