/

ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کا تحریری معاہدہ منظر عام پر آ گیا

MQM PSP

کراچی جدت ویب ڈیسک متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنماو¿ں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس سے پہلے ہونے والے تحریری معاہدے کی کاپی منظر عام پر آ گئی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے درمیان ہونے والا معاہدہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے تحریر کیا۔ معاہدے میں دونوں جماعتوں نے عدم تصادم اور عدم تشدد کی پالیسی پر متحد ہونے اور شہر کے وسیع تر مفادات میں مینڈیٹ کی تقسیم کو روکنے کا ذکر بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں جماعتوں نے ایک نشان اور ایک منشور کے تحت آئندہ انتخابات میں حصہ لینے پر بھی اتفاق کیا جب کہ آئندہ کا لائحہ عمل باہمی مشاورت سے طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ تین روز قبل ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنماو¿ں نے کراچی پریس کلب میں میڈیا نمائندوں کے سامنے ایک منشور اور ایک نشان کے تحت آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ ’فاروق ستار، کل کا فیصلہ اور آج یوٹرن دونوں کی وجہ دباو‘تاہم اگلے ہی روز ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے واضح طور پر کہا کہ ہم کسی جماعت میں ضم نہیں ہو رہے اور پتنگ کے نشان پر ہی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.