//

این اے249 میں دوبارہ گنتی۔۔ پیپلزپارٹی کے سوا تمام جماعتوں کا بائیکاٹ

ویب ڈیسک ::کراچی میں این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری ہے، سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور امیدوار آر او آفس میں موجود ہیں۔

سائٹ ایریا ڈی آر او آفس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کالج کے اندر اور باہر تعینات ہے۔ 29 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کامیاب قرار پائے تھے۔ مفتاح اسماعیل نے 15 ہزار 473 ووٹ لئے تھے۔این اے 249 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی کا عمل جلد سے جلد مکمل ہونا چاہیے، ری کاؤنٹگ میں بھی پیپلزپارٹی کی جیت ہوگی، کوئی غیر قانونی عمل ہوا تو اسے چیلنج کریں گے

مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا تھا۔ دوبارہ گنتی کی درخواست ن لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل نے دی تھی۔لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 204 پولنگ سٹیشن میں ہماری لیڈ تھی جو ختم ہوگئی، امید ہے وہ برقرار رہے گی، خوشاب دیہی علاقہ ہے اس کے باوجود رات ایک بجے تک فارم 45 مل گیا، این اے 249 میں فارم 45 رات کے 4 بجے دیا گیا، امید ہے معاملہ یہی پر حل ہو جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.