/

ایک منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتا ہے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا، مریم نواز

#MaryamNawaz #PMLN #PTI #PPP #Pakistan #PM #Imrankhan

لاہور: جدت ویب ڈیسک:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب ایک منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتا ہے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب ایک منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتا ہے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنی گاڑی خود چلا کر اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اور احساس ریڑی بان پروجیکٹ، رمضان سستا بازار اور دیگر پروجیکٹس کا جائزہ لیا اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے تاثرات بھی سنے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب کسی نے عوام کی خدمت کی ہو یا کام کئے ہوتے ہیں تو وہ عوام سے مل کر محبتیں سمیٹتے ہیں، عوام سے چھپ کر خالی دکانوں پر شوٹ نہیں کرنے پڑتے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.