/

بائیس کروڑ پاکستانی اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، چوہدری سرور

#PalestinianSiblings #PTI #GovernorPunjab #ChaudhryMuhammadSarwar

لاہور: جدت ویب ڈیسک:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ہر بات میں کیڑے نکالنا حکومتی مخالفین کی عادت بن چکی ہے۔
گورنر پنجاب نے فلسطین میں اسرائیلی افواج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانی اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، دنیا میں امن کے لیے مسئلہ فلسطین کا حل بھی لازم ہوچکا ہے، انسانی حقوق کے عالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔لاہور میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات پر مشتمل وفود سے گفتگو کے دوران چوہدری سرور نے کہا کہ کامیاب حکومتی پالیسیوں سے پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے۔ پاک سعودی عرب تعلقات خطے میں خوشحالی اور امن کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کامیاب حکومتی پالیسوں سے پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے، کورونا کے باوجود ملکی برآمدت میں اضافہ معاشی استحکام کا ثبوت ہے، وزیر اعظم عمران خان ملک کو آگے اور مخالفین پیچھے لے کرجانا چاہتے ہیں، ہر بات میں کیڑے نکالنا حکومتی مخالفین کی عادت بن چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.