بابراعظم پر ہراسگی کا الزام لگانے والی لڑکی پر قاتلانہ حملہ

Babar Azam Scandle
Babar Azam Scandle

لاہور: جدت ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جنسی ہراسگی کا الزام لگانے والی لڑکی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہی۔ حامزہ مختار نامی لڑکی پر کاہنہ کے قریب حملہ ہوا۔ اتوار کو 8 بجے کے قریب حامزہ کی گاڑی پر 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں چلائیں۔حملہ آوروں نے حامزہ کی گاڑی پر 4 فائر کیے۔بابر اعظم پر الزام لگانے والی لڑکی فائرنگ کے واقعے میں بچ گئی۔حامزہ مختار نے خود پر قاتلانہ حملے کی درخواست تھانہ کاہنہ میں جمع کروا دی۔