بابر اعظم او ر فخر زمان کریبین کرکٹ لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے

لاہور جدت ویب ڈیسک چیمپینز ٹرافی فائنل کے ہیرو فخر زمان اور ٹاپ آرڈر بیٹسمین بابر اعظم بھی کیریبین کرکٹ لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے مزید 2 کھلاڑیوں فخر زمان اور بابر اعظم کا کیریبین کرکٹ لیگ سے معاہدہ ہو گیا ¾ جارح مزاج اوپنر اور بابر اعظم دونوں4 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل میں ایکشن میں ہوں گے۔ان سے پہلے حسن علی اور شاداب خان کا بھی کیریبین لیگ سے معاہدہ ہوچکا ہے ¾ لیگ 4 سے10 ستمبر تک جاری رہے گی۔اس سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مزید دو کھلاڑی فخر زمان اور بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز میں ہونے والی کیریبین لیگ میں شرکت کے لئے بورڈ سے این او سی مانگ لی ہے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں قومی کیمپ لگانے کی تجویز مسترد کردی ۔ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان اور بابر اعظم کی شمولیت کے بعد پاکستان ٹیم کے تیرہ کھلاڑی انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ اور ویسٹ انڈیز میں کیر یبین لیگ میں مصروف ہوں گے اس لئے نئے کیمپ کو نہ لگانے کی تجویز پر اتفاق ہوا جبکہ ہائی پر فارمنس کیمپ کو جاری رکھا جائے گا۔مکی آرتھر اور غیر ملکی کوچز پاکستانی کوچز کے ساتھ میٹنگ کرکے ہائی پر فارمنس کیمپ کے بارے میں حکمت عملی بنائیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد جو کھلاڑی بیرون ملک نہیں ہیں انہیں بھی ہائی پر فارمنس کیمپ میں مدعو کرکے ٹریننگ کرائی جائے گی جبکہ فارغ پاکستانی کرکٹرز کو فورا کیمپ میں بلایا جارہا ہے تاکہ مسلسل آرام سے یہ کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار نہ ہوجائیں۔ذرائع کے مطابق ہائی پر فارمنس کیمپ بیس اگست تک جاری رہ سکتا ہے ¾اس کے بعد سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کیا جائے گاتاہم کرکٹ سری لنکا نے ابھی تک سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔مکی آرتھر نے پیر کو ہارون رشید،انضمام الحق اور مدثر نذر کے ساتھ میٹنگ میں ہائی پر فارمنس کیمپ کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز پر بات کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.