//

بابر اعظم سرفراز احمد کی ون ڈے ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے کا سوال ٹال گئے ,رمیز راجہ سے بابر اعظم کی ملاقات

لاہور : رمیز راجہ سے بابر اعظم کی ملاقات ہوئی، پراعتماد کپتان کہتے ہیں نیوزی لینڈ کیخلاف اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سو فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کہتے ہیں نیوزی لینڈکی مین ٹیم آتی تو زیادہ مزا آتا، بہرحال ہم اس ٹیم کیخلاف بھی سو فیصد پرفارم کریں گے۔بابر اعظم کے مطابق رمیز راجہ سے ان کی ملاقات ہوئی، جس میں پی سی بی کے ممکنہ نئے چیئرمین سے مستقبل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔بابر اعظم نے کہا یو اے ای میں ہمارا ریکارڈ اچھا ہے، ٹی 20 ورلڈکپ میں ہم پر نہیں بلکہ بھارت پر پریشر ہوگا۔صحافیوں کیساتھ گفتگو میں بابر اعظم سرفراز احمد کی ون ڈے ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے کا سوال ٹال گئے، کہا 22 کروڑعوام میں سے 20 کھلاڑیوں کی ٹیم بنانا آسان نہیں ہوتا۔ ان پر کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں، مڈل آرڈرکے مسئلے پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.