/

بارشوں کی پیش گوئی, الرٹ جاری

کراچی: پاکستان ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔

سندھ کے مختلف اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کو موسمِ سرما کی پہلی بارش کا امکان ہے، جس کے تحت پی ڈی ایم اے سندھ نے الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی،حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، دادو، جامشورو، لاڑکانہ ،شہید بینظیر آباد میں بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بلدیاتی اداروں اور انتظامیہ کو بارش سے نمٹنے کے لیے پہلے سے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ اور وسائل کو تیار رکھیں۔یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے ایک روز قبل کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی اور بتایا کہ جمعے کی رات سے سردی میں شدت میں اضافے کا بھی امکان ہے