بچوں کو جنسی تعلیم نہیں دینی چاہیے ‘رابی پیرزادہ کے بیان پر شدید تنقید

Pakistan

لاہورجدت ویب ڈیسک قصور میں معصوم زینب کے قتل کے بعد ملک بھر میں بچوں کو جنسی تعلیم دینے کیلئے آواز بلند ہونا شروع ہو گئی اور کہا جانے لگا کہ بچوں کو اس بارے میں آگاہ کرنا ضروری ہو گیا ہے۔شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ دیگر مکتبہ فکر کے لوگ بھی اس بات پر متفق نظر آئے مگر رابی پیرزادہ اس کے خلاف ہیں تاہم سوشل میڈیا پر اپنے موقف کا اظہار کرنا انہیں مہنگا پڑ گیا اور لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ جہاں تک بچوں کو جنسی تعلیم دینے کا سوال ہے تو میرے خیال میں نہیں میرا خیال ہے کہ بچوں کو جنسی تعلیم نہیں دینی چاہئے، ہمیں اپنی سیکیورٹی دیکھنی چاہئے کیونکہ یہ بڑوں کا قصور ہے، ہمیں بچوں کے دماغ اور بچپن کو خراب نہیں کرنا چاہئے۔ان کا پیغام سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے منفی ردعمل کا اظہار کیا گیا اور رابی پیرزادہ کو خوب کھری کھری سننا پڑیں تاہم کچھ لوگ ان کی حمایت کرتے بھی نظر آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.