بچوں کی ذمہ داریاں فلمی کریئر کے آڑے نہیں آئیں، کاجول

ممبئی جدت ویب ڈیسک’دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ ‘بازی گر’ اور ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ جیسی مقبول فلموں کی ہیروئین کاجول کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے بچوں کے لیے فلمی کریئر کی قربانی نہیں دی ہے۔ کاجول نے اس بات سے انکار کیا کہ ان کے بچوں کی ذمہ داریاں ان کے فلمی کریئر کے آڑے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں کے لیے کوئی قربانی نہیں دی۔ میں نے بچے پیدا کیے کیونکہ میں ان کی ذمہ داری لینا چاہتی تھی۔ یہ کوئی قربانی نہیں ہے۔ وہ میرے بچے ہیں اور میں مرتے دم تک ان سے محبت کروں گی۔ میرا خاندان اور بچے میری ترجیح اور میری زندگی ہیں۔ میرا فلمی کام میری زندگی کا تو صرف ایک حصہ ہے۔’ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘مجھ سے اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا نائیسا فلموں میں آئے گی؟ وہ ابھی صرف 14 سال کی ہے۔ میں بچوں پر کسی طرح کا دبا، میڈیا یا لوگوں سے نہیں چاہتی، اس لیے انھیں لائم لائٹ سے دور رکھتی ہوں۔ میڈیا کی نظروں میں آ جانے کے بعد دانستہ یا نا دانستہ طور پر دبا آ ہی جاتا ہے۔ اس لیے میں نے اور اجے دیو گن نے طے کیا ہے کہ ہم انھیں میڈیا سے دور رکھیں گے۔ میں انھیں کریئر کے انتخاب کی آزادی دینا چاہتی ہوں۔ وہ اپنی زندگی میں کیا کرنا چاہتے ہیں یہ صرف ان کا اپنا فیصلہ ہو گا۔’

Leave a Reply

Your email address will not be published.