بھارتیوں کی شوکت علی کیلئے محبت۔۔ مجسمہ بنا لیا۔۔ ہائی وے پر نصب کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک ::پاکستان کے معروف لوک گلوکار شوکت علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کا مجسمہ تیار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی مجسمہ ساز منجیت سنگھ کا کہنا ہے شوکت علی کے تیار کردہ مجسمے کو ہائی وے پر نصب کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ شوکت علی سے قبل عبدالستار ایدھی اور شاعر بابا نجمی کا مجسمہ بھی بنا چکے ہیں۔یا د رہے کہ گلوکار شوکت علی کو 1976 میں ’وائس آف پنجاب‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا اور پھر 1990 میں شوکت علی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔شو کت علی نہ صرف پاکستان بلکہ ہمسایہ ملک بھا رت میں بھی یکساں طور پر مقبول تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.