بھارتی جاسوس کیس…بھارت سرکار کے پیٹ میں مروڑ اٹھنےلگا

جدت(ویب ڈیسک)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاکستانی حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی نرمی کا مظاہرہ نہ کرنے کے بعد مودی سرکار کے پیٹ میں سخت مروڑ اٹھنا شروع ہوگیا ہے۔ گزشتہ دنوں بھارتی وزیر خارجہ سشما کی جانب سے کی جانے والی ہرزہ سرائی اور بے بنیاد بیانات کے بعد نریندھر مودی نے کہا ہے کہ اگر کلبھوشن یادیو کو رہا نہ کیا تو پاکستانیوں کو بھارتی ویزہ نہیں دیں گے انہوں نے اس بات کا خصوصی تذکرہ کیا کہ بھارتی فنکاروں کی آمد و رفت پر خصوصی پابندی لگائی جائے گی ۔ مودی سرکار کے اس بیان کو پاکستانی اور بھارتی فنکاروں میں یکساں طور پر ناپسند کیا گیا اوراس بیان سے بھارت سرکاری کی پریشانی عیاں ہوگئی ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.