//

بھارتی فورسزکے جعلی مقابلے میں شہیدکشمیریوں کی قبر کشائی

Indian Forces in Kashmir
Indian Forces in Kashmir

سری نگر: جد ت ویب ڈیسک :بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں جعلی مقابلے میں شہید کیے گئے تین نوجوانوں کی قبر کشائی کے بعد ان کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کردیے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال 18 جولائی کو شوپیاں میں بھارتی فورسز کی جانب سے جعلی مقابلے میں نوجوان امتیاز احمد، ابرار احمد اور ابرار کھٹانا کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا گیا تھا۔ شہید کیے گئے نوجوانوں کے لواحقین نے دو ماہ تک احتجاج جاری رکھا اور بھارتی فورسز کی جانب سے نوجوانوں پر عائد کیے گئے الزامات کو غلط قرار دیا تھا۔ جس کے بعد 18 ستمبر کو بھارتی فورسز نے تسلیم کرلیا کہ نوجوانوں پر مسلح سرگرمیوں کا غلط الزام عائد کیا گیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں تسلیم کیا گیا کہ تینوں نوجوان جموں کے علاقے راجوری سے تعلق رکھنے والے مزدور تھے اور بھارتی اہل کاروں نے خصوصی قوانین کے تحت حاصل اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی۔