بھارت ،فلم پد ماوت کیخلاف شدید احتجاج ،2بسیں نذر آتش

padmavati movie release and Protest

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک :بھارتی ریاست گجرات میں انتہا پسند تنظیم کرنی سینا نے فلم’ پدماوت‘ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 2 بسوں کو نذر آتش کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے فلم پدماوت کو گرین سگنل ملنے کے بعد کرنی سینا کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، تنظیم نے فلم کی ریلیز پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے،گجرات کے ملٹی پلیکس ایسوسی ایشن نے ریاست میں فلم ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ راجستھان ،مدھیہ پردیش کی حکومت نے فلم پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ فلم پدماوت 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.