بھارت میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک خاندان میں 6 اموات

#Gascylinderexplosion # India #RIP

ممبئی:جدت ویب ڈیسک: بھارتی دارلحکومت دہلی کے وجاواسن علاقے میں ٹرانسفارمر میں لگی آگ قریب کے دو جھگیوں میں پھیل گئی

، جس سے گیس سلنڈر میں دھماکہ ہونے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار بچے شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عہدیداروں نے بتایا کہ انہیں رات ساڑھے بارہ بجے ویلمکی کالونی میں ٹرانسفارمر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی ، جس کے بعد فائر کی چار گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں۔ بعدازاں پولیس کو والمیکی کالونی میں سلنڈر پھٹنے کی معلومات ہوئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ آگ ٹرانسفارمر میں لگی اور اس کی لپٹ تیزی سے قریبی دو جھگیوں میں پھیل گئی ،جس سے ایل پی جی سلنڈر میں دھماکہ ہوا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ سلنڈر دھماکے میں کملیش (37) ، اس کی اہلیہ بودانی (32) ، اس کی 16 اور 12 سالہ بیٹی اور چھ اور تین سال کے دو بیٹے ہلاک ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے صفدرجنگ اسپتال بھیج دیا۔ پولیس نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published.