بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ،طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پروفیسر سمیت 6 افراد گرفتار

Bahauddin Zakariya University, Multan, Pakistan

ملتان جدت ویب ڈیسک بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پروفیسر سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ نے بتایا کہ اسے جامعہ کے پروفیسر سمیت 6 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی شعبہ سرائیکی کی طالبہ نے خواتین داد رسی سینٹر میں درخواست دائر کی کہ اسے جامعہ کے پروفیسر اجمل مہار سمیت 6 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعہ کی ویڈیو بھی موبائل کیمرے میں محفوظ کی، متاثرہ لڑکی کی درخواست پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ پروفیسر اجمل مہار سمیت تمام ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ٗ پروفیسراجمل مہار نے ابتدائی تفتیش میں بیان دیا کہ میرا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں میرا ڈی این اے ٹیسٹ کرالیا جائے۔لڑکی کے بیان کے مطابق ملزمان نے نازیبا ویڈیو کے ذریعے مجھے بلیک میل کیا ٗ گزشتہ ایک سال سے قاسم بیلہ میں واقع ایک گھر میں لے جاکر ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔ طالبہ کے مطابق مرکزی ملزم علی رضا کے پاس 5 موبائل فون ہیں جن میں میری ویڈیوز مل سکتی ہیں۔دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ طالبہ کی جانب سے جامعہ انتظامیہ کو کوئی درخواست نہیں دی گئی تاہم اگر واقعہ میں کوئی بھی طالب علم یا پروفیسر ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف ٹھوس کارروائی کی جائیگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.