بہت لوگوں کو نااہل ہوتے دیکھ رہا ہوں،رحمن ملک

لندن جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ ہم الیکشن کی طرف جا رہے ہیں اور میں بہت لوگوں کو نااہل ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ ایک پارٹی نے برطانیہ، یورپ میں جاسوس ایجنسیوں کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے انہوںنے ہوئے کہا کہ بہت جلد کئی برج گریں گی اور موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے ¾جے آئی ٹی نے بہت اچھاکام کیاجبکہ جے آئی ٹی رپورٹ میں میری رپورٹ کا 96 فیصد حصہ شامل تھا۔انہوںنے کہاکہ امید ہے نئے وزیراعظم خارجہ پالیسی کوبہترکریں گے ¾سوشل میڈیا پرسیاستدانوں کو گالیاں دینے والوں کیخلاف پارلیمنٹ سے کارروائی کروائوں گا۔پریس کانفرنس میں بہت ساری چیزیں کہہ سکتا تھامگرزرداری صاحب نے منع کیاجبکہ آنے والے چند ہفتوں میں سیاست میں تبدیلی آئے گی۔رحمان ملک نے کہا کہ سیاست میں گالم گلوچ نہیں ہونی چاہیے کیونکہ جب سیاست نازیبا ہوجاتی ہے تواس کے نتائج اچھے نہیں نکلتے۔ہماری قیادت کوگالیاں دینا بند کردیںاور اس وقت جوسیاستدانوں کے نام گندے کیے جارہے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 5 سال وزیرداخلہ رہا ہوں کس کوکہاں سے کیا چیزمل رہی ہے،سب جانتا ہوں۔تاثردیاجارہا ہے کہ بلاول بااختیارنہیں مگریہ بات غلط ہے۔بلاول کتنے بااختیارہیںاگلے چند ہفتوں میں آپ دیکھ لیں گے۔رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان میں جن کے نام صادق اورامین ہیں بس وہی صادق اورامین ہیںتاہم ملک کی سیاست میں بہت گہرے سیاہ بدل نظرآرہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.