بیرونی ادائیگیاں :زرمبادلہ ذخائر میں27کروڑ94لاکھ ڈالر کمی

کراچی جدت ویب ڈیسک بیرونی ادائیگیوں میں اضافے اورسرمایہ کاری میں کمی کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 4اگست کو اختتام پذیر ہو نے والے ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں اور دیگر مد میں ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں 27 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 28 کروڑ31لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 20 ارب 37 لاکھ ڈالر کی سطح پرآگئے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 29کروڑ94لاکھ ڈالرکی کمی سے 14 ارب 39 کروڑ 88 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2لاکھ ڈالراضافے سے 5ارب60کروڑ49لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ۔تجزیہ کاروں کے مطابق گھٹتی ہوئی برآمدات ، ترسیلات زر میں کمی اور بیرونی سرمایہ کاری توقعات سے کم ہونے کے باعث ادئیگیوں کے توازن بگڑجانے سے زرمبادلہ ذخائر میں مستقل کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.