بے روز گاری سے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل ہو گئی: پرویزالہی

#Pakistan #SpeakerPunjabAssembly #ChaudhryParvezElahi

لاہور:جدت ویب ڈیسک:سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی نے کہا ہے مہنگائی، بیروزگاری کی وجہ سے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔ عوام کو ریلیف نہ دیا تو آئندہ الیکشن میں مشکلات کا سامنا کر نا ہو گا۔ رمضان المبارک برکتوں والا مہینہ ہے اس میں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔

انہوں نے مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار کے بیٹے اور پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر پنجاب طاہر خورشید کی بیٹی کی دعوت ولیمہ کے موقع پر دولہا دلہن کو مبارک باد دینے کے بعد موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ اس موقع پر ایم این اے مونس الہی،گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، شافع حسین، وزیراعظم کے معاونیں خصوصی شہباز گل، میاں عامر، ایم این اے غلام بی بی بھروانہ، سینئر صحافی چودھری غلام حسین، قیصر بریار سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.