/

ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دئیے گئے، شیخ رشید

NAB's teeth were removed by amendment, Sheikh Rashid

راولپنڈی:جدت ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دئیے گئے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دئیے گئے ہیں۔اس ترمیم کے بعد نیب کے ادارے کو ہی بند کردینا چاہئیے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی۔ سزائیں صرف غریب عوام کے لیے ہیں۔ جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتے ہیں۔