//

توشہ خانہ ریفرینس، آصف زرداری کے خلاف نیب کا گواہ پیش

Asif Ali Zardari Tosha Khan Reference
Asif Ali Zardari Tosha Khan Reference

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک :نیب کے گواہ عمران ظفر نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری سے متعلق اصل دستاویز عدالت میں پیش کر دی۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری، اور سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت احتساب عدالت نمبر تین کے جج اصغر علی نے کی، عدالت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پیش ہوئے، جب کہ آصف زرداری اور انور مجید نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکردی۔آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے مقف پیش کیا کہ نیب نے آخری سماعت کو ہمیں نہیں بتایا ہے کہ گواہ پیش کریں، لہذا آج گواہاں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں جرح اگلی سماعت میں کریں گے۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے اعتراض اٹھاتے ہوئے استدعا کی کہ آج بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ہی جرح کریں، اور عدالت توشہ خانہ ریفرنس میں روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اس کیس میں آرام آرام سے چلا جائے، معلوم نہیں نیب کو ان کیسز میں اتنی جلدی کیوں ہے۔ نیب پہلے پرانے کیسز پر تو فیصلہ کروا لے، آج کے دن ایک گواہ کے بیان پر چیف اور جرح کر لی جائے۔ جج اصغر علی نے ریمارکس دیئے کہ تمام گواہوں کی فہرست حکم نامے میں موجود ہے اور تین گواہان کی طلبی کے نام پچھلے آرڈر میں لکھے ہوئے ہیں، آپ کے یا کسی کے کہنے پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنیکا فیصلہ نہیں ہوگا۔