تیراسالہ بچے کو ہائیکورٹ کو بم سے اڑانے کا مذاق مہنگا پڑ گیا۔۔۔جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والے 13سالہ ملزم پیر بخش کو بچہ جیل بھیج دیا۔انسداد دہشت گردی منتظم عدالت کے روبرو پریڈی پولیس نے 13 سالہ ملزم پیر بخش کو پیش کیا۔عدالت نے ملزم کو عدالتی تحویل میں بچہ جیل بھیجنے کاحکم دیتے ہوئے مقدمے سے انسداد دہشت گردی کی دفعہ ختم کرنے کی ہدایت کردی ۔تفتیشی افسر انسپکٹر شہزاد کے مطابق ملزم نے اپنے والد کے نام پر رجسٹرڈ سم سے دھمکی دی۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کو فون کال ٹریس کرکے گلشن معمار سے گرفتار کیا گیا جبکہ وہ والد کے ساتھ بکریاں چراتا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے فون پر دھمکی مذاق میں دی۔ ملزم کے خلاف 3 نومبر کو ٹیلی گراف ایکٹ اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ پریڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.