تیل کی قیمت اور پیداوار سے متعلق ٹرمپ سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، اوپیک حکام

جدت ویب ڈیسک ) سعودی اور اوپیک حکام نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت اور پیداوار بڑھانے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ اس نے اوپیک ممالک سے تیل کی قیمت کم کرنے کیلئے کہا ہے۔ کچھ دیر بعد ٹرمپ نے کہا کہ اس نے سعودی عرب اور دوسرے ممالک سے تیل کی پیداوار بڑھانے پر بات کی ہے۔لیکن سعودی عرب کےانرجی منسٹر خالد فالیح نے کہا کہ ٹرمپ سے تیل کی قیمت کم کرنے پرکوئی بات نہیں ہوئی۔ اسی طرح اوپیک کے سیکرٹری جنرل محمد بارکنڈو نے بھی ٹرمپ سے کس قسم کی بات چیت کا انکار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.