جعلی سکے بنانے والے ملزمان گرفتار

#FakeCoins #SurprisedPolice #Peshawar #Pakistan

پشاور: جدت ویب ڈیسک:پولیس نے کارروائی کے دوران جعلی پاکستانی سکے بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ،ایس پی سٹی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم کو علاقہ متنی سے کارخانہ منتقل کرتے ہوئے گرفتار کیا، ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں پانچ روپے کے جعلی سکے اور مشینری برآمد کی گئی۔ایس پی سٹی کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے بعد پولیس کو جعلی سکے بنا کر دکھائے ، ملزم کے خلاف کرنسی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ گرفتاری کے بعد ملزم نے تھانے میں بھی جعلی سکے بنا کر پولیس اہلکاروں کو حیران کردیا۔