جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے ،ناصرشاہ

Information Minister for Sindh, Nasir Hussain Shah

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ âنá کو جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو پیپلز پارٹی کی یاد آجاتی ہے اور پیغامات دیئے جاتے ہیں ¾ہم نے کبھی فرد واحد کےلئے ایسا کام نہیں کیا جو مسلم لیگ âنá فرد واحد کیلئے کر رہی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ پی پی پی ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور جمہوریت کو کبھی ڈیریل نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے âنá لیگ کے اسلام آباد دھرنے کے شرکا کے خلاف آپریشن نہ کرنے کے اقدام کو سراہا تاہم ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی اس وقت فیض آباد میں ہو رہا ہے یہ حکومت کی نااہلی ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے دھرنے کے خاتمے کے لیے فوج سے مدد لینے کے حوالے خورشید شاہ کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فوج ہماری ہے اور وہ اس معاملے کو اچھی طریقے سے حل کر سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ دھرنے والوں سے بات کرنے کے لیے ہم حکومت کا ساتھ دیں گے کیونکہ اس وقت اسلام آباد کے عام لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.