پورٹ الزبتھ جدت ویب ڈیسک :جنوبی افریقا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں ون ڈے انٹرنیشنل âآجá منگل کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق سیریز کا چھٹا اور آخری ون ڈے میچ 16 فروری کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ بھارت کو چھ میچز کی سیریز میں 3-1 کی برتری حاصل ہے۔ کوہلی الیون نے پہلے ون ڈے میچ میں 6 وکٹ، دوسرے میچ میں 9 وکٹ اور تیسرے میچ میں 124 رنز سے فتح حاصل کی۔